ویمن فٹ سال چیمپئن شپ کورونا کے باعث ملتوی

ویمن فٹ سال چیمپئن شپ کورونا کے باعث ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب ویمن فٹ سال چیمپئن شپ کورونا وائرس کے باعث ملتوی کر دی گئی ہے۔ یہ چیمپئن شپ 14 جون سے لاہور میں کھیلی جانی تھی۔ پنجاب فٹ سال ایسوسی ایشن ویمن ونگ کی صدر شمائلہ صدیق نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تمام تیاریاں مکمل تھیں لیکن ملک کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے باعث چیمپئن شپ کو ملتوی کرنا پڑا اب یہ چیمپئن شپ رواں سال 2 اکتوبر سے 4 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔ چیمپئن شپ میں نو ٹیمیں حصہ لیں گی۔
جن میں راولپنڈی، گجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور کی ٹیمیں شامل ہیں۔