سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، انڈیکس 517.35پوائنٹس گر گیا، 69.94فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی، روپے کی قدر میں بہتری

    سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، انڈیکس 517.35پوائنٹس گر گیا، 69.94فیصد کمپنیوں ...

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو مندی کا رجحان غالب رہا اور سرمایہ کاروں نے وفاقی بجٹ کے پیش نظرسائیڈ لائن رہنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس35ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 517.35پوائنٹس کی کمی سے34611.23پوائنٹس کی سطح پر آگیا اور69.94فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو 86ارب 60کروڑ31لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا جبکہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت34.27فیصد کم رہا۔گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 35ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 34510پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا،بعد ازاں ریکوری آنے سے مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن مندی کا رجحان آخر تک غالب رہا ور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس 100انڈیکس 517.35پوائنٹس کی کمی سے34611.23پوائنٹس اور کے ایس ای30انڈیکس 291.44پوائنٹس کی کمی سے15038.83پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 307.24پوائنٹس کی کمی سے24703.29پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 336کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 77کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،235میں کمی اور24میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں گرنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 66کھرب31ارب95کروڑ41لاکھ روپے سے گھٹ کر65کھرب45ارب35کروڑ10لاکھ روپے ہوگیاجمعہ کو حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم 17کروڑ78لاکھ83ہزار شیئرز رہا جو جمعرات کی نسبت 9کروڑ27لاکھ45ہزار شیئرز کم ہے۔

سٹاک مارکیٹ

کراچی (اکنامک رپورٹر) مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعہ کو امریکی ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی اور انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 50پیسے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10پیسے کی کمی ہوئی، دیگر کرنسیوں میں یورو کی قدر میں 50پیسے اور برطانوی پانڈ کی قدر میں 1.50روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سعودی ریال اور یواے ای درہم کی قدر میں 10پیسے کی کمی ہوئی۔فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 50 پیسے کی کمی سے164.60روپے سے گھٹ کر164.10روپے اور قیمت فروخت 164.90روپے سے گھٹ کر164.40روپے ہوگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے164.30روپے سے گھٹ کر 164.20روپے اور قیمت فروخت164.80روپے سے گھٹ کر 164.70روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید50پیسے کی کمی سے183.50روپے سے گھٹ کر 183روپے اور قیمت فروخت185.50روپے سے گھٹ کر 185روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 1.50روپے کی کمی سے 205روپے سے گھٹ کر203.50روپے اور قیمت فروخت207روپے سے گھٹ کر 205.50روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریا ل اور یواے ای درہم کی قدر میں 10پیسے کی کمی ہوئی جس سے سعودی ریال کی قیمت خرید43.10روپے سے گھٹ کر 43روپے اور قیمت فروخت43.60روپے سے گھٹ کر 43.50روپے ہوگئی جبکہ یوے ای درہم کی قیمت خرید44.10روپے سے گھٹ کر 44روپے اور قیمت فروخت44.60روپے سے گھٹ کر 44.50روپے ہوگئی۔دوسری طرف مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 98ہزار200روپے مستحکم رہی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو عالمی گولڈٖ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 4ڈالر کے اضافے سے1736ڈالر ہوگئی لیکن اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ قیمت 98200روپے اور 10گرام سونے کی قیمت 84191روپے مستحکم رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 1050روپے برقرار رہی۔

ڈالر،سونا

مزید :

صفحہ آخر -