آن لائن قومی اینٹی ڈوپنگ ورچوئل سیمینار کل ہوگا

  آن لائن قومی اینٹی ڈوپنگ ورچوئل سیمینار کل ہوگا

  

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان جوجیٹسو فیڈریشن کے زیراہتمام آن لائن قومی اینٹی ڈوپنگ ورچوئل سیمینار کل ہوگا جبکہ میزبانی کے فرائض پاکستان جوجیٹسو فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری طارق علی کریں گے۔ گذشتہ روز پاکستان جوجیٹسو فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری طارق علی نے بتایا کہ سیمینار کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جس ملک بھر سے فیڈریشن کے ساتھ منسلک صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنوں، اداروں اور کلبوں کے نمائندوں سمیت کوچز اور بڑی تعداد میں کھلاڑی شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ نیشنل اینٹی ڈوپنگ ویبنار گزشتہ ہونے والے ویبنرز کے سلسلے میں سے ہی ہے جو کہ جوجیٹسو ایشین یونین کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ ڈوپنگ کنٹرول کے عمل اور ڈوپنگ کے خطرات کی وضاحت کے لئے کھلاڑیوں، کوچز، اور آفیشلز کی آسانی کے لئے نیشنل ویبنار کو مقامی زبان میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ ویبنار کو مقامی زبان میں کرانے کا مقصد ڈوپنگ کنٹرول کے عمل اور ڈوپنگ کے خطرات کی آسان آگاہی ہے۔ اسں نیشنل اینٹی ڈوپنگ ویبنار کو پاکستان کے ڈوپنگ کنٹرول ماہر، ڈاکٹر عکسی مالِک، ممبر، اینٹی ڈوپنگ اینڈ ایجوکیشن کمیٹی، جوجیٹسو ایشین یونین اور ڈاکٹر وردہ حمید، ممبر، میڈیکل کمیٹی، جوجیٹسو ایشین یونین لیکچرز دیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -