ٹینس میں پاکستان کا نام روشن کرنا مشن ہے، پلواشہ بشیر 

  ٹینس میں پاکستان کا نام روشن کرنا مشن ہے، پلواشہ بشیر 

  

 لاہور(افضل افتخار) پاکستان ٹینس کی نامور کھلاڑی پلواشہ بشیر نے کہا ہے کہ ٹینس میں پوری دنیا میں شہرت حاصل کرنا میرے کھیلنے کا مقصد ہے اور اس کیلئے میں دن رات محنت کررہی ہوں انہوں نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ پاکستان میں کورونا کی وجہ سے اس وقت حالات کھیلوں کے لئے سازگار نہیں ہیں اور لگتا ہے کہ اس کیلئے ہمیں ابھی طویل انتظار کرنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ میں عوام سے اپیل کرتی ہوں کہ و ہ احتیاطی تدابیر پر مکمل طور پر عمل کریں تاکہ ہم اس وباء سے جلد نجات حاصل کرلیں انہوں نے کہا کہ گھر میں رہ کر اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دے رہی ہوں اور میری کوشش ہے کہ میں جب بھی کھیل میں واپس آؤں تو مکمل طور پر کھیلنے کے لئے فٹ ہوں اس سال کئی ایونٹس میں شرکت کرنا تھی جن کاشائد اب ان حالات میں انعقاد ممکن نہ ہوسکے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے بس ضرورت اس بات کی ہے کہ اس ٹیلنٹ کو منظر عام پر لایا جائے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -