احساس پروگرام کو 187 سے بڑھا کر 208 ارب روپے کردیا گیا

    احساس پروگرام کو 187 سے بڑھا کر 208 ارب روپے کردیا گیا

  

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے احساس پروگرام کو 187 سے بڑھاکر 208 ارب کردیا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہر نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے برے اثرات کے ازالے کیلئے اسٹیٹ بینک نے بھی خصوصی ریلیف دیا، اسٹیٹ بینک نے انفرادی قرضوں کیلئے بینکوں کو 800 ارب روپے دیے، گزشتہ مال سال میں کوئی ضمنی گرانٹ نہیں دی گئی۔حماد اظہر نے کہا کورونا اخراجات اور مالیاتی اخراجات کو بیلنس رکھنابجٹ کی ترجیحات میں ہے، خصوصی علاقوں فاٹا اور گلگت بلتستان کیلئے خصوصی بجٹ رکھا گیا ہے، کفایت شعاری اور غیر ضروری اخراجات میں کمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

احساس پروگرام

مزید :

صفحہ آخر -