کوہلی بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں،بابر اعظم

کوہلی بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں،بابر اعظم

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر اور مایہ ناز بیٹسمین بابراعظم نے کہا ہے کہ میں ویرات کوہلی سے بہت پیچھے ہوں وہ بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ یہ بات انہوں نیایک انٹرویو می کہی، بابراعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے اپنے موازنہ کے سوال کے جواب میں کہا کہ ویرات کوہلی دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں اور میں ان سے بہت پیچھے ہوں۔ کہا کہ وہ دنیا کے کسی بھی بلے باز کے ساتھ اپنا موازنہ کرنے کے لئے کارکردگی نہیں دکھاتے۔

 بلکہ صرف اپنی ٹیم اپنے ملک اور شائقین کو مطمئن کرنا چاہتے ہیں، وہ اپنی کارکردگی سے مداحوں کو خوش اور ٹیم کی جیت میں اپنا کردار ادا کرنے کے خواہشمند ہیں۔ بابر اور ویرات کا مستقل موازنہ کیا جاتا ہے۔

Blank 1 Second

00:00

/

00:01

00:00

Loading Ad 

Next Video

×

حال ہی میں پاکستان کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ بابر اب ویرات کوہلی، سٹیو سمتھ اور جو روٹ جیسے بلے بازوں کے قریب پہنچ رہے ہیں۔

ٹی ٹونٹی کپتان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ابھی اور بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے، میں ویرات کی طرح کھیلنے کی کوشش کروں گا تاکہ اپنی ٹیم کو کامیابیاں دلا سکوں۔ واضح رہے کہ بابر اعظم کا مقابلہ عام طور پر ویرات کوہلی سے کیا جاتا ہے کیونکہ بابر اعظم پاکستان کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں بہترین رن ریٹ کے ساتھ نمایاں ہیں۔ کچھ عرصہ قبل انگلینڈ کے لیگ سپنر عادل راشد نے بھی بابر اعظم کا موازنہ کوہلی سے کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ بات دونوں کرکٹرز کی موجودہ کارکردگی کی بنیاد پر کہی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -