آن لائن ریفری اینڈ جج جوڈو کو چنگ کورس آج اختتام پذیر

 آن لائن ریفری اینڈ جج جوڈو کو چنگ کورس آج اختتام پذیر

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیراہتمام ملک میں جاری تین روزہ آن لائن ریفری اینڈ ججز جوڈو کو چنگ کورس آج ہفتہ کو اختتام پذیر ہو گا۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد نے بتایا کہ کورس میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا،  پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس سمیت ملک بھر سے  60 سے زائد کھلاڑی، کوچز، ججز اور دیگر آفیشلز حصہ لے رہے ہیں۔ ان شرکاء  کو انٹرنیشنل ریفری، سینئر ٹیکنیکل آفیشلز اور کوچز جوڈو کے کھیل کے متعلق  نئے قواعد و ضوابط کے بارے میں لیکچرز دے رہے ہیں۔

۔ آن لائن کورس کا اہتمام ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث کیا گیا ہے۔ کورس کا مقصد کورونا وائرس کے باعث گھروں تک محدود رہنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو پاکستان جوڈو فیڈریشن کی جانب سے جوڈو کی سرگرمیوں کے لئے آن لائن پلیٹ فارم مہیا کیا گیا تاکہ اس پلیٹ فارم سے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مزید سیکھنے کا موقع ملے، یہ کورس 13 جون تک جاری رہے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -