دورہ انگلینڈ،قومی کرکٹرز کی فیملیز ساتھ نہیں ہوں گی

دورہ انگلینڈ،قومی کرکٹرز کی فیملیز ساتھ نہیں ہوں گی

  

لاہور(آئی این پی) دورہ انگلینڈ میں کرکٹرز کی فیملیز ساتھ نہیں ہوں گی جب کہ حارث سہیل کی دستبرداری کا اہم سبب یہی بنا۔عموما بیشتر غیر ملکی دوروں خصوصا انگلینڈ میں قومی کرکٹرز اہلیہ اور بچوں کو ساتھ لے کر جاتے ہیں مگر اس بار ایسا نہیں ہو سکے گا، پی سی بی نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے، بائیوسیکیور ماحول میں صرف کرکٹرز اور سپورٹ اسٹاف ارکان ہی رہ سکیں گے،اگر کوئی کھلاڑی چاہے تو فیملیز انگلینڈ جا سکتی ہیں مگر پورے ٹور میں ملاقات کیلیے جانے یا اپنے پاس بلانے کی اجازت نہیں مل پائے گی۔یوں اہل خانہ کے لیے دورے کاکوئی فائدہ نہیں ہوگا، کھلاڑی خود بھی کورونا وائرس کی وجہ سے انھیں سفر کرانے کے حق میں نہیں ہیں۔حارث سہیل کے دورۂ انگلینڈ سے دستبرداری کی ایک بڑی وجہ بھی اہلیہ کو ساتھ لے جانے کی اجازت نہ ملنا بنی

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -