سعودی عرب، کھیلوں کی سرگرمیوں پر عائد پابندیوں میں نرمی کر دی گئی

سعودی عرب، کھیلوں کی سرگرمیوں پر عائد پابندیوں میں نرمی کر دی گئی

  

ریاض (این این آئی) سعودی عرب میں وزارت کھیل نے 21جون سے کھیلوں کی سرگرمیوں اور مختلف سپورٹس کلبوں میں تربیت دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔وزارت کھیل نے کورونا وائرس کی پیشرفت سے متعلق کمیٹی کے ساتھ کوآرڈینیشن کے بعد کھیلوں کی سرگرمیوں کی معطلی کو ختم کیا ہے،اس میں مختلف کھیلوں میں کلبوں کی تربیت بھی شامل ہے، سعودی حکومت کی طرف سے سپورٹس فیڈریشنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چوبیس اگست سے شروع ہونے والے مقابلوں کا آغاز کریں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -