ایازصادق، شیخ انصر عزیز کے کورونا میں مبتلا ہونے پر شہبازشریف کا اظہار افسوس، صحت یابی کی دعا

ایازصادق، شیخ انصر عزیز کے کورونا میں مبتلا ہونے پر شہبازشریف کا اظہار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پارٹی کے سینئر رہنما سردار ایاز صادق کے کورونا پازیٹو ہونے پر اظہار افسوس اورصحت کی دعا ہے۔ انہوں نے مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کے کورونا پازیٹو ہونے پربھی اظہار افسوس اور صحت کی دعاکی اور کہا شیخ انصر عزیزعوام دوست، ہمدرد اور قابل انسان ہیں، انہوں نے انتہائی مشکلات کے باوجود عوام کی بہترین خدمت کی ہے،شہباز شریف نے کہا کہ سردار ایاز صادق پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں اور پارٹی کے انتہائی بااعتماد، نظریاتی اور وفادار ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں، اللہ تعالی سردار ایاز صادق، شیخ انصر عزیزسمیت کورونا سے متاثرہ تمام افراد کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔
شہباز شریف افسوس

مزید :

صفحہ آخر -