شہباز شریف کا پارلیمنٹ ہاؤس میں چیمبرڈی سیل، کھولنے سے قبل ڈس انفیکشن کا عمل مکمل

  شہباز شریف کا پارلیمنٹ ہاؤس میں چیمبرڈی سیل، کھولنے سے قبل ڈس انفیکشن کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی اجلاس کے موقع پر قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا پارلیمنٹ ہاؤس میں واقع چیمبر ڈی سیل کردیاگیا۔ چیمبر کھولنے سے قبل ایک بار پھر ڈس انفیکشن کا عمل مکمل کیاگیا گزشتہ ہفتے چیمبر کے چارملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر چیمبر کوسیل کردیاگیا تاہم بعد میں چیمبر میں مکمل سپرے کیاگیا۔ بجٹ اجلاس میں اپوزیشن اراکین کی سہولت کیلئے چیمبر کودوبارہ کھولاگیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -