کورونا مریضوں کووینٹی لیٹرز، آکسیجن کی عدم فراہمی مجرمانہ غفلت: مریم اور نگزیب

  کورونا مریضوں کووینٹی لیٹرز، آکسیجن کی عدم فراہمی مجرمانہ غفلت: مریم اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ہسپتالوں میں آکسیجن سلنڈر کی فراہمی میں تعطل پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک کی کئی اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی طرح آکسیجن کی فراہمی میں بھی تعطل آچکا ہے،راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی سمیت کئی ہسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی نہیں ہورہی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ وینٹی لیٹرز اور آکسیجن سلنڈرز کی عدم فراہمی سے اسپتالوں میں ڈاکٹرز کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،کورونا وبا سے متاثرہ مریضوں کو وینٹی لیٹرز اور آکسیجن کی عدم فراہمی مجرمانہ غفلت ہے۔لیگی ترجمان کا مطالبہ تھا کہ اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی کو فوری یقینی بنایا جائے۔
مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -