خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباو شدت اختیار نہیں کریگا، محکمہ موسمیات

    خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباو شدت اختیار نہیں کریگا، محکمہ موسمیات

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے کہا ہے کہ خلیج بنگال میں موجود ہوا کے کم دباو کا شدت اختیار کرنے کا امکان نہیں ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباو موجود ہے جو واضح ہوا کے کم دباو میں تبدیل ہوسکتا ہے تاہم ہوا کا کم دباو شدت اختیار نہیں کررہا۔ان کاکہنا تھا کہ ہوا کے کم دباو کے اثرات مشرقی اور وسطی بھارت میں بارش کی صورت میں رہیں گے۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران یہ کمزور لو پریشر ایریا میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -