فٹبال کی ترقی کیلئے فیڈریشن کے شفاف الیکشن ضروری ہیں، اشفاق حسین

فٹبال کی ترقی کیلئے فیڈریشن کے شفاف الیکشن ضروری ہیں، اشفاق حسین

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سابق صدر انجینئر سید اشفاق حسین شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں فٹبال کی ترقی کیلئے پاکستان فٹبال فیڈریشن فری اینڈ فیئر الیکشن ہونے چاہئے گروپ بندی اور سیاست کے باعث فٹبال کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ فٹبال کے فروغ کیلئے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی فاؤنڈیشن کا مضبوط ہونا ضروری ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں فٹبال کو انٹرنیشنل سطح پر آگے بڑھانے کیلئے اس کھیل سے وابستہ افراد کو تمام تر اختلافات بھلاکر متحد ہونے کی ضرورت ہے ڈسٹرکٹ اور صوبائی سطح پر انتخابات کے بعد اپنے پینل لگاکر اناؤنس کرونگا مخلص اور دیانتدار لوگوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جائے گی جو ملک میں حقیقی بنیادوں پر بین الاقوامی سطح پر فٹبال کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرسکے ہم فٹبال کی اپ گریڈنگ کرینگے کھلاڑیوں کی تربیت اور انہیں سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انجینئر سید اشفاق حسین شاہ مزید کہا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی صدارت کے دوران ہم نے فٹبال کی ترقی کیلئے ہر ممکن انقلابی اقدامات کئے تھے ملک بھر میں بلا تفریق فٹبال کیلئے کام کیا گیا ایماندار اور مخلص قیادت کے ذریعے ہی ہم اپنی منزل حاصل کرسکتے ہیں ہم جو ٹیم تشکیل دے رہے ہیں وہ فٹبال کھیل کو درپیش مسائل کا اعادہ کریگی میں ووٹرز سے بھی اپیل کرتاہوں کہ وہ اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں اور جذبہ اور مشن سے سرشار لوگوں کو پاکستان فٹبال فیڈریشن کی قیادت کیلئے منتخب کریں۔

مزید :

صفحہ آخر -