ہسپتالوں کے وارڈز کو وباء سے محفوظ رکھنے کیلئے گیٹزفارما کی کاوش جاری
لاہور(پ ر)لاہور میں Covid-19 کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اور لوگوں کو صحت عامہ کی معیاری سہولتیں فراہم کرنے کے مشن پر کاربند عالمی معیار کے دوا ساز ادارے گیٹزفارما نے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں " کیئر فار ہیروز" کمپین کا آغاز کیا تھا۔ اس کمپین کے تحت ہسپتالوں اور ڈاکٹروں کے کلینکس کو ڈس انفیکٹ کرنے کے لیے ڈس انفیکٹ پنجاب مہم 30 اپریل2020 کو شروع کی گئی تھی اب تک لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان اور رحیم یار خان میں عالمی ادارہ صحت(WHO) کے منظور شدہ ڈس انفیکٹنگ مٹیریل(CHEMGENE HLD4) کو استعمال کرتے ہوئے مختلف ہسپتالوں میں وارڈز اور ڈاکٹروں کے کلینکس کو disinfect کیا جا چکا ہے۔گیٹز فارمانے 02 جون 2020 تک بالائی اور زیریں پنجاب میں مجموعی طور پر 300 سے زیادہ وارڈز اور 4,000 سے زیادہ کلینکس کو کامیابی سے ڈس انفیکٹ کیا۔ان میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی،جناح ہسپتال، میو ہسپتال، سروسز ہسپتال، لاہور جنرل ہسپتال،شیخ زائد ہسپتال، گنگا رام ہسپتال، گلاب دیوی ہسپتال، چلڈرن ہسپتال دیگر شامل ہیں۔
لیڈی ویلنگٹن ہسپتال، لیڈی ایچیسن ہسپتال، فاطمہ میموریل ہسپتال شامل ہیں۔ ان کے علاوہ ملتان اور پنجاب کے دوسرے حصوں میں نشتر ہسپتال، شیخ زائد ہسپتال رحیم یار خان، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سیالکوٹ کو بھی کامیابی سے ڈس انفیکٹ کیا۔گیٹز فارما" کیئر فار ہیروز" کمپین کے تحت ملک بھر میں 8,000 سے زیادہ کلینکس اور ہسپتالوں کے650 وارڈز کو ڈس انفیکٹ کر رہا ہے جبکہ پورے پاکستان میں 25,000 سے زیادہ ڈاکٹروں کے FDA سے منظور شدہ اسکریننگ ٹیسٹ کر رہا ہے۔صحت کی سہولتیں فراہم کرنے والوں کی حفاظت کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہوئے گیٹز فارما اس عالمی وباء کا فرنٹ لائن پر مقابلہ کرنے والے ہیروز کے لیے پرسنل پروٹیکٹو ایکوئپمنٹس(PPEs)،ماسکس، سینی ٹائزرز اور دستانے بھی فراہم کر رہا ہے۔