پی آئی اے طیارہ حادثہ، ایک اور میت کی شناخت

    پی آئی اے طیارہ حادثہ، ایک اور میت کی شناخت

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے طیارہ حادثے کی ایک اور میت کی شناخت ہوگئی ہے، جس کے بعد شناخت ہونے والے مسافروں کی تعداد96 ہوگئی ہے۔ایدھی ذرائع کے مطابق میت کی شناخت25سالہ ملک ذیشان کے نام سے ہوئی جس کا تعلق اٹک سے تھا، ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد میت ورثا کے حوالے کی گئی ہے، جس کے بعد ایدھی سرد خانے سے تمام میتیں لواحقین کے حوالے کی جاچکی ہیں تاہم ایک میت چھیپا کے سردخانے میں موجود ہے۔یاد رہے کہ کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں گزشتہ ماہ پی آئی اے کا طیارہ گرکر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں 97 افراد جاں بحق ہوئے اور 2 معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -