گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا

گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج جمعہ کو دوسرے روز بھی جاری رہااور صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز بھی بند رہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیزدوسرے روز بھی بند رہیں۔ صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز نرسز اور پیرامیڈکس نے ہیلتھ ورکرز کو ہیلتھ رسک الانس اور حفاظتی کٹس کی فراہمی،شعبہ صحت کے ملازمین کے لیے شہدا پیکج کے اعلان، سندھ کے تمام اسپتالوں میں مریضوں کے لیے آئسولیشن سینٹرز قائم کرنے سمیت تیرہ نکات پر مبنی چارٹر آف ڈیمانڈ منظور ہونے تک گرینڈ ہیلتھ الائنس نے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ڈاکٹرز اور میڈیکل عملے کے احتجاج کے باعث طبی معائنے کیلئے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تاہم ایمرجنسی اور کرونا وارڈز میں ڈاکٹرز اور پیر امیڈیکس کی جانب سے خدمات سر انجام دی جارہی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -