زونگ 4جی کے ساتھ جینکس فارما کیشراکت داری

زونگ 4جی کے ساتھ جینکس فارما کیشراکت داری

  

لاہور(پ ر)پاکستان کے ممتاز ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک زونگ4G نے کسٹمائیزڈ کارپوریٹ وائس اور ڈیٹا فراہم کرنے کے لیے تیزی سے ترقی کرتی ہوئی فارما سیوٹیکل کمپنی جینکس فارما کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔یہ اسٹریٹجک تعاون جینکس کو ایک اضافی تجربے کے لیے کنیکٹیویٹی اور بے مثال سروسز کے قابل بنائے گا۔اس سلسلے میں سمجھوتے پر زونگ4G کے قائم چیف کمرشل آفیسر معید جاوید اور مینجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر چودھری محمد اسرار شریف نے دونوں کمپنیوں کے اعلیٰ حکام کی موجودگی میں دستخط کیے۔جینکس فارما کے ساتھ یہ تعاون،پاکستان میں کارپوریشنوں کے لیے با اعتماد کمیونیکیشن اورکنیکٹیویٹی شراکت دار کی حیثیت سے زونگ4G کی پوزیشن کو اجاگر اور مضبوط کرتا ہے۔کمپنی کا وسیع کارپوریٹ پورٹ فولیولچک دار اور جدید ترین سروسز اور سلوشنز پیش کرتا ہے جو کارپوریٹ سیکٹر کی مسلسل ارتقاء پذیر ضروریات پوری کرنے کے لیے وضع کیا گیا ہے۔

ونگ4G کے ترجمان نے اس شراکت داری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ" جینکس کے ساتھ شراکت داری ہماری بے مثال ڈیجیٹل اورکنیکٹیویٹی سروسز کا ثبوت ہے۔ایک بڑی فارما سیوٹیکل کمپنی کو وسیع کنیکٹیویٹی سروسز فراہم کر کے زونگ4G اپنے کارپوریٹ پورٹ فولیو کی تقابلی رسائی فراہم کر رہا ہے۔

جو پاکستان کے ڈیجیٹل ایجنڈا کے مطابق ہے"۔

اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر چودھری محمد اسرار شریف نے کہا کہ " آج کی دنیا میں خلل سے پاک کمیونیکیشن ناگزیر ہے اور اس نے کاروباری طور طریقوں کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا ہے۔ہمیں ملک کے وسیع ترین4G نیٹ ورک کے ساتھ شراکت داری اور نمبر1 نیٹ ورک کے انتخاب پر فخر ہے اور ہمارا مقصد اپنے ملازمین کو ایک زیادہ بہترکنیکٹیویٹی تجربہ فراہم کرنا ہے"۔

پاکستان میں مو بائل کنیکٹیویٹی کے انڈسٹری لیڈر زونگ4G نے ملک کا سب سے بڑا اور وسیع ترین4G نیٹ ورک نصب کیا ہے اور اسے مسلسل پھیلا رہا ہے۔14,000 فور جی سائٹس کے ساتھ زونگ4G اپنی انڈسٹری لیڈر کی پوزیشن برقرار رکھے گاجو پورے پاکستان میں کسٹمرز کو اپنی مثال آپ4G خدمات فراہم کرنے کے لیے خطیر سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

مزید :

کامرس -