ختم نبوت بل کی منظوری پرویز الہیٰ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے،طارق حسن

ختم نبوت بل کی منظوری پرویز الہیٰ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے،طارق حسن

  

کراچی (پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا اسپیکر پنجاب اسمبلی کی کاوشوں کے نتیجے میں اسمبلی سے کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ ترمیمی بل کا پاس ہونا بہترین اقدام ہے ساتھ ہی انہوں نے جن تین متنارعہ کتابوں پر بینڈ لگایا اور کاپیاں ضبط کروائیں جس پر چوہدری پرویز الہی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ ان کی سربراہی میں پوری قوم و مسلم لیگ (ق) کے کارکنان آج جشن منارہے ہیں آقا سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناموس پر ہماری جانیں بھی قربان ہیں ہم مسلم لیگ (ق) کی رکن پنجاب اسمبلی محترمہ خدیجہ عمر کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے یہ بل پیش کیا باقی تینوں صوبائی اسمبلیاں بھی پنجاب اسمبلی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ناموس رسالت، اہلبیت اطہار،صحابہ کرام امہات المومنین کی عظمتوں کے لیئے قانون سازی کریں اور بل پاس کروائیں پاکستان مسلم لیگ سندھ کے انفارمیشن سیکریٹری محمد صادق شیخ، فیصل علی بلوچ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی سے اس بل کا پاس ہونا ہماری آخرت مزید سنوار دے گا ہمیں خوشی اس بات کی ہے کہ ہم اس جماعت کے کارکن ہیں جو ناموس رسالت صحابہ کرام اور اہل بیت کو اپنی جانوں سے زیادہ چاہتی ہے ہم اپنی قوم و تمام مسلم لیگی دوستوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں مسلم لیگ(ق)ہی وہ جماعت ہے جو وطن عزیز کو اسلام کا قلعہ اور ریاست مدینہ بنا سکتی ہے

مزید :

صفحہ آخر -