عمران خان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے،اعظم لوہانی

عمران خان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے،اعظم لوہانی

  

کراچی (پ ر)پاکستان مسلم لیگ(ن)سندھ کے نائب صدر اعظم لوہانی نے کہا ہے عمران خان کے مفادات اور سیاسی انتقام کی لڑائی نے ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے۔ عمران خان کی پالیسیاں سانحہ مشرقی پاکستان کی یاد تازہ کر رہی ہیں۔ان حالات میں جبکہ پاکستان اقتصادی و معاشی طور پر ان حکمرانوں کیوجہ سے سنگین خطرات میں گھرا ہے,غلط حکمت عملی نے کرونا وائرس کو پورے ملک میں پھیلا دیا ہے عمران خان پاکستان کی بقا و سلامتی کو نظر انداز کر کے سیاسی انتقام و ذاتی لڑائی میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سرپرستی میں ایوان بالا و زریں پر مافیاز کا راج ہے۔ سیاسی مخالفین پر کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگا کر ان مافیاز نے کرپشن کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں۔ صورتحال کی سنگینی سے بیخبر اقتدار کو دوام بخشنے کی کوششوں میں مصروف حکمرانوں کی پاکستان کی سلامتی کو درپیش خطرات سے چشم پوشی اور بے اعتنائی لمحہ فکریہ ہے۔اعظم لوہانی نے کہا کہ حالات نے ثابت کردیا ہے کہ ملکی سلامتی و ترقی کے حوالے سے سابقہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی پالیسیاں ٹھیک تھیں۔ان کی آنے والے حالات پر گہری نظر تھی۔عمران خان کے بس کی بات نہیں کے وہ ملک کو درپیش خطرات سے نکال سکیں۔لہذا عمران خان کو چاہیے کہ وہ پاکستان کی بقا اور سلامتی کی خاطر ذاتی لڑائی اور سیاسی انتقام کی سیاست چھوڑ کر سابقہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کو واپس لا کر اقتدار ان کے حوالے کر دیں۔کیونکہ اسی میں عوام اور پاکستان کی بقا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -