کراچی،ریلوے پولیس کی کارروائی قیمتی ہرن برآمد

کراچی،ریلوے پولیس کی کارروائی قیمتی ہرن برآمد

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ریلویز کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لکڑی کے ڈبے میں چھپائے جانے والے قیمتی ہرن برآمد کرلیے۔ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے کی پولیس نے کینٹ کراچی کے پارسل آفس سے 2 قیمتی چنکارا ہرن برآمد کیے، ہرن کی جوڑی کو لکڑی کے ڈبے میں چھپایا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ڈبے کو ریلوے پارسل آفس کراچی کینٹ سے بک کرایا جارہا تھا کہ اسی دوران پولیس اہلکار نے شک کی بنیاد پر اس کی تلاشی لی۔ایس پی ریلوے پولیس کے مطابق ڈبے جب کھولے گئے تو اس میں نایاب نسل چنکارا کا جوڑا موجود تھا، جسے باہر نکالا اور پھر وائلڈ لائف حکام کو طلب کر جوڑا ان کے حوالے کردیا گیا۔قبل ازیں پولیس نے حیدرآباد سے گاڑی کے ذریعے اسمگل ہونے والے 18 ہرن برآمد کیے۔ سندھ کے ضلع عمر کوٹ سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکار نے سمارو موڑ کی چیک پوسٹ پر گاڑی کو روک کر تلاشی لی تھی۔پولیس حکام کے مطابق گاڑی میں سے برآمد ہونے والے تمام ہرن نایاب نسل کے تھے، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے واقعے کا مقدمہ درج کیا جبکہ تمام ہرن وائلڈ لائف حکام کے حوالے کردیے۔

مزید :

صفحہ آخر -