سینیٹر ڈاکٹر کریم خواجہ پیپلزڈاکٹرز فورم کے صدر مقرر

      سینیٹر ڈاکٹر کریم خواجہ پیپلزڈاکٹرز فورم کے صدر مقرر

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر ڈاکٹر کریم خواجہ کی بطور صدر پیپلزڈاکٹرز فورم پاکستان کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ سینیٹر ڈاکٹر کریم خواجہ اس سے قبل پیپلزڈاکٹرز فورم سندھ کے صدر تھے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے ڈاکٹر کریم خواجہ کو ہدایت کی کہ وہ ملک بھر میں پیپلزڈاکٹرز فورم کے پلیٹ فارم پر ڈاکٹروں کو متحد کریں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کورونا وائرس کے خلاف بہادری سے جنگ لڑنے پر ملک بھر کے ڈاکٹروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -