کورونا کے باعث فنکار مالی بدحالی کاشکار ہیں،کاجل چوہدری
لاہور(فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور سٹیج کی سینئر اداکارہ کاجل چوہدری نے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر کی مرضی سے فن کی خدمت انجام دینے کیلئے ہر کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔کاجل چوہدری کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث فنکار مالی بدحالی کا شکار ہیں حکومت فوری طور پر ان کیلئے مالی امداد کا بندوبست کرتے ہوئے ایس او پیز پر عملدرامد کرواکے سٹیج ڈراموں کی اجازت دے۔کاجل چوہدری نے اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پرستار اور چاہنے والے ہی ان کا اصل سرمایہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے چاہنے والوں کی خواہش کے مطابق کام کرتی ہیں اور آج وہ جس مقام پر ہیں یہ ان کے پرستاروں کی بدولت ہے۔
۔انہوں نے کہا کہ آج بھی فن کی قدر کرنے والے لوگ موجود ہیں۔انہیں خوشی ہوتی ہے جب ان کے فن کو پسند کیا جاتا ہے اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے۔