میگاپروجیکٹ 'بندھے اک ڈور سے ' کا پہلا ٹریلر ریلیز

میگاپروجیکٹ 'بندھے اک ڈور سے ' کا پہلا ٹریلر ریلیز

  

کراچی(پ ر)پروڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی بے مثال قیادت میں تیار ہونے والے پروجیکٹ 'بندھے اک ڈور سے 'مرکزی کرداروں کے درمیان محبت کی مثلث پر مبنی ہے۔ڈرامے کی پہلی جھلک سے ظاہر ہوتا ہے کہ اتنی بڑی کاسٹ کبھی ایک ساتھ ایک ڈرامے میں نظر نہیں دیکھی گئی جس کے مرکزی کرداروں میں احسن خان، اوشنا شا ہ اور حنا الطاف شامل ہیں۔ بقیہ اہم کرداروں میں صبا فیصل،صباحمید، ثمینہ احمد، مدیحہ رضوی اور نورحسن جیسے منجھے ہوئے فنکارشامل ہیں۔یہ ڈرامہ دل لگی کی معروف رائٹر فائزہ افتحار نے لکھا ہے اور اس کے ہدایتکار علی فیضان ہیں۔ڈرامے کا OST مشہور گلوکاروں ساحر علی بگا اور حدیقہ کیانی کی خوبصورت آوازوں میں ہے۔یہ ڈرامہ جون میں جیو انٹرٹینمنٹ پر ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔

اپنی بے شمار کامیابیوں رومیو ویڈز ہیر، ڈولی ڈارلنگ وغیرہ جیسی کامیڈیز سے لے کر جذباتی اور خیال افروز سیریل جیسے خانی، مقدر، مہرپوش، رازِ الفت، دیوانگی، منافق اور کہیں دیپ جلے تک 7th Sky Entertainment اپنی تخلیقی اور غیر معمولی پروڈکشنز کے ساتھ پاکستان کی ٹیلی ویژن کی صنعت میں سب پر حاوی ہے۔

مزید :

کلچر -