عائشہ عمر کوماسک پہن کر برائیڈل ڈریس کی تشہیر مہنگی پڑ گئی

عائشہ عمر کوماسک پہن کر برائیڈل ڈریس کی تشہیر مہنگی پڑ گئی

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ عائشہ عمر کوماسک پہن کر برائیڈل ڈریس کی تشہیر مہنگی پڑ گئی۔ پاکستان کے پہلے ورچوئل فیشن شو میں ڈیزائنر شہلا چتور کے عروسی ملبوسات کی تشہیر کرتے ہوئے ایک کامدانی لہنگا چولی زیب تن کیا جس پر انہوں نے نگینوں سے سجا ماسک بھی پہنا۔عائشہ عمر نے انسٹاگرام پو پوسٹ کیں جس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا۔اداکارہ کے کچھ چاہنے والوں نے تو خوب ہی تعریف کے پل باندھے جب کہ کچھ ان پر ایسا برسے کے سوشل میڈیا پر ان کے نام کا ہیش ٹیگ نمبر ون ٹرینڈ کرنے لگا۔ایک پبلک پیج کی جانب سے لکھا گیا کہ اس فیشن شو میں خراج تحسین کہاں ہے؟ کسی کو دکھائی دے تو بتائے۔اسماء عزیز نامی صارف نے سوال کیا کہ اس ورچوئل فیشن شو سے کیسے فرنٹ لائن ورکرز کو فائدہ ہوگا؟ کیا آپ نے اسے مفت کیا ہے؟ کیا جو بھی فنڈز ملے ہیں وہ طبی عملے کو دیے جائیں گے؟۔

مزید :

کلچر -