نئے کرایہ ناموں کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری رہے گا، ملک شاہ محمد

نئے کرایہ ناموں کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری رہے گا، ملک شاہ محمد

  

 پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد وزیر کی ہدایت پر محکمہ ٹرانسپورٹ کا صوبے بھر میں ایس او پیز اور نئے کرایہ نامہ کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری رہیگا محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 1200 سے زائد گاڑیوں پر دس لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے اور ٹرانسپورٹ اتھارٹیز نے اچانک معائنوں میں لاکھوں روپے کے زائد کرائے مسافروں کو موقع پر ہی واپس کیے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد وزیر نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران صوبے بھر میں 4 آڈے سیل اور 15 سے زائد کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر وارننگ جاری کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز اور ضلعی انتظامیہ کو ایس او پیز اور نئے کرایہ نامہ پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور یہ کاروائی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز پشاور، مردان، بنوں، سوات، مالاکنڈ اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں ایس او پیز اور زائد کرائے وصولی کے خلاف کی گئی ہے سیکرٹری ٹرانسپورٹ ذاکر حسین آفریدی نے کہا ہے کہ اتھارٹیز نے مسافروں کو فیس ماسک لازمی پہننے ور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کر رہے ہیں اس طرح ایس او پیز اور نئے کرایہ نامہ پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے کریک ڈاؤن جاری رہیگا ذاکر حسین آفریدی نے کہا کہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو روزانہ کی بنیاد پر آپریشن اور کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -