چارسدہ میں گھریلو تنازعہ پر فائرنگ‘ 2 افراد جاں بحق

چارسدہ میں گھریلو تنازعہ پر فائرنگ‘ 2 افراد جاں بحق

  

چارسدہ (بیو رو رپورٹ) تھانہ خانمائی کے حدود واپڈا کالونی میں فائرنگ کا واقعہ۔ گھریلو ناچاقی پر ایک ہی خاندان کے 2افراد قتل۔ پولیس نے نعشوں کوقانونی کاروائی کیلئے چارسدہ ہسپتال منتقل کردیا۔ ایف آئی آر درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ خانمائی کے حدود واپڈا کالونی میں گھریلو تنازعہ پر دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں تاج محمد ولد حبیب الرحمان اور سید محمد ولد حبیب الرحمان قتل کر دیے گئے۔مقتول تاج محمد کے ورثاء نے عبید، جنیدپسران سید محمد پر دعوے داری کر د ی جبکہ مقتول سید محمد کے ورثاء نے اشفاق،ارشاد،سراج،اسحاق پسران حبیب الرحمان پر قتل کی دعوے داری کر دی۔پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کر دی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -