ٹانک‘ جنوبی وزیرستان ای پی آئی ملازمین کا ملازمت میں مستقل کرنے کیلئے دھرنا

ٹانک‘ جنوبی وزیرستان ای پی آئی ملازمین کا ملازمت میں مستقل کرنے کیلئے دھرنا

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان ای پی آئی ملازمین کا نوکریوں کو مستقل کرنے کیلئے احتجاجی دھرنا، حکومت ہماری حالت زار پر رحم کرکے مستقل کیا جائے، یونین عہدیدار۔ تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعہ جنوبی وزیرستان ایجنسی ہیڈکوارٹر وانا میں ای پی آئی ملازمین کا احتجاجی دھرنا ہوا جسمیں درجنوں غیر مستقل ملازمین نے شرکت کی،احتجاج میں شریک اشفاق خان وزیر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ھم سال 2004 سے اپنی نوکریوں کو مستقل کرنے کیلئے کوشش کررہے ہیں لیکن کسی حکمران نے ہماری نہیں سنی اور ہمیں اپنے جائز حقوق سے محروم رکھا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ احکامات کے باوجود بھی ای پی آئی ملازمین کو مستقل نہیں کیاجارہا ہے جو ہمارے ساتھ ظلم و زیادتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہر سال حکومتی حکام ہمارے ساتھ مستقل کرنے کے وعدے تو کرتے ہیں لیکن تا حال وعدہ ایفا نہ ہوا، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ ای پی آئی ملازمین کے مستقل کرنے کیلئے عملی اقدامات آٹھائیں تاکہ غریب ملازمین کو ان کے جائز حقوق مل سکیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -