مردان میں واپڈا کی کارروائی‘ 3.901 ملین کی ریکوری

مردان میں واپڈا کی کارروائی‘ 3.901 ملین کی ریکوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹاف رپورٹر) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف مردان 1 ڈویژن کی ٹاسک فورسز نے بقایاجات کی مد میں گھریلوصارفین سے 2.348 ملین روپے،کمرشل صارفین سے 1.297 ملین روپے،انڈسٹریل صارفین سے 0.081 ملین روپے،منقطع شدہ صارفین سے 0.175 ملین روپے اورمجموعی طورپر 3.901 ملین روپے کی ریکوری کی،کاروائی کے دوران 9 کنڈے ہٹائے گئے،7 میٹربقایاجات کی عدم ادائیگی پر اتارلئے گئے،4 ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کردیا گیا ہے،21 میٹروں کے ری کنکشن آرڈر جاری کئے گئے،100 اور50 کے وی کے ٹرانسفارمروں کی مرمت اورچیکنگ کی گئی،19 افراد کے خلاف ایف آئی آرز اندراج کے لئے بھیج دئیے گئے ہیں،