اے اے سی مردان زین علی ضا کا بازاروں کا دورہ‘ 6 گرفتار‘ 4 یونٹ سیل

اے اے سی مردان زین علی ضا کا بازاروں کا دورہ‘ 6 گرفتار‘ 4 یونٹ سیل

  

پشاور (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر جناب عابد خان وزیر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مردان زین علی رضا نے تھانہ شیخ ملتون کے حدود میں قیمتوں پر قابو پانے اور اس کے نفاذ کے لئے ہوٹلوں، قصائی کی دکانوں، پھلوں اور سبزیوں کے دکانوں، حجام کی دکانوں اور عمومی بازار کا معائنہ کیا۔ جن میں سے 6 اشخاص کو گرفتارکیا گیا جبکہ 4 یونٹ سیل کردئے گئے۔ھوٹلوں کے سامنے گاہک کے لیے رکھے گئے چارپایؤں کو ہٹاکر متعلقہ قوانین کے تحت بھاری جرمانہ کیا گیا۔اسی طرح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بائی قیصر خان نے شیر گڑھ اور لوندخوڑ بازارمیں پٹرول پمپوں میں پیٹرول کی موجودگی اور قیمت کے بارے میں پوچھ گچھ کی جبکہ منیجر کو بوتلوں اور کنسترز میں پٹرول فروخت نہ کرنے کی ہدایت کی۔مذید ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے دوکانوں پر کرونا وائرس کے پیش نظر جاری حکومتی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے چیکنگ کی تاہم خلاف ورزی کرنے پر تین دکانداروں کو جرمانہ کیا۔اسی طرح ایڈشنل اسسٹنٹ کمشنر سہرش نگار کی تھانہ ہوتی کے مختلف علاقوں پر طورو چوک، معیار بازار اور یونیورسٹی روڈ پر پرائس اور کوڈ -19 یس او پیز کے حوالے سے انسپکشن کی گئی۔جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جہانزیب خان نے شہباز گڑھی و گڑھی کپورہ میں پٹرول پمپوں میں پٹرول فروخت کرنے اور ریٹ کی چیکنگ کی جبکہ ایڈیشنل اے سی نے منیجرز کو ہدایات جاری کی کہ اگر زخیرہ اندوزی یا منافع خوری پائی گئی تو انکے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔ایڈیشنل اے سی نے اشیاء خوردنوش کی قیمتوں اور کرونا وائرس کے پیش نظر جاری حکومتی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے چیکینگ کی۔مزید ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے فلائنگ کوچ اور رکشوں میں موجود مسافروں سے کرایہ کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -