چارسدہ میں پٹرول نایاب‘ عوام شدید مشکلات کا شکار

چارسدہ میں پٹرول نایاب‘ عوام شدید مشکلات کا شکار

  

چارسدہ(بیو رو رپورٹ) شہر کے فلنگ سٹیشنوں پر پٹرول نایاب۔ شبقدر میں لوڈر بائیک پٹرول پمپ بن گیا۔ مونسپل کمیٹی کے سامنے لوڈر بائیک میں بوتلوں میں پٹرول کی سرعام فروخت دھڑادھڑ جاری۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ شہر کے فلنگ سٹیشنوں پر پٹرول کا حصول چڑیا کا دودھ بن گیا اور شہری پٹرول کے حصول کے لیے خوار ہو رہے ہیں مگر شبقدر میں مونسپل کمیٹی کے بالکل سامنے ایک لوڈر بائیک میں سینکڑوں کی تعداد میں پٹرول کی بوتلیں بلیک میں فروخت ہوتی رہی۔ لوڈر بائیک میں عام شہریوں کو 100 سے 150 روپے فی لیٹر کے حساب سے پٹرول دیا جا رہا ہے۔ موقع پر موجود شہریوں اور خریداروں نے حکومت پر پٹرول کی غیر قانونی اور غیر روایتی فروخت پر شدید تنقیدکی اور کہا کہ فلنگ سٹیشنوں میں پٹرول کی نایابی اور لوڈر بائیک میں وافر مقدار میں دستیابی سوالیہ نشان ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -