مظفر آباد شہر اور مضافات میں ایک ہفتے کیلئے مکمل لاک ڈاؤن

  مظفر آباد شہر اور مضافات میں ایک ہفتے کیلئے مکمل لاک ڈاؤن

  

آزاد کشمیر(مانیٹرنگ ڈیسک)مظفر آباد شہر اور مضافات میں ایک ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن کا آغاز ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق فیصلہ شہر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے پیشِ نظر کیا گیا، لاک ڈاؤن کے دوران شہر میں تمام کاروبار اور پبلک ٹرانسپورٹ ایک ہفتے بند رہے گی اور شہر مکمل سیل کرکے رینڈم ٹیسٹ لیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ مظفرآباد شہر کے ہسپتالوں میں جگہ ختم ہو چکی ہے جن علاقوں میں صورتحال ٹھیک نہیں ہوگی ان کو سیل کردیا جائے گا۔

لاک ڈاؤن

مزید :

پشاورصفحہ آخر -