سنتھیارچی کیخلاف اندراجِ مقدمہ سے انکار،اسلام آباد پولیس سے جواب طلب

  سنتھیارچی کیخلاف اندراجِ مقدمہ سے انکار،اسلام آباد پولیس سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کی جانب سے بینظیر بھٹو پر الزامات عائد کرنے پر مقدمہ درج کرنے سے معذرت کرلی۔ پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر الزامات کا مقدمہ سائبر کرائم ایکٹ کے تحت ایف آئی اے رجسٹر کرسکتی ہے۔سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری نے پیپلز پارٹی کے رکن وقاص عباسی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخوا ست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بینظیر بھٹو پر الزامات عائد کر کے سنتھیا ڈی رچی نے قابل دست اندازی جرم کیا، پولیس کو درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں کیا جا رہا۔عدالتی نوٹس پر تھانہ بنی گالا پولیس کے حکام پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ یہ سوشل میڈیا پر الزام لگایا گیا اور ایف آئی اے کا کیس بنتا ہے،ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں، سوشل میڈیا کے معاملہ پر مقدمہ درج کریں۔ اسلام آباد پولیس نے سنتھیا ڈی رچی کیخلاف مقدمہ ایف آئی اے کا اختیار قرار دیدیا۔ د ر خو ا ست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہماری درخواست پر تعزیرات پاکستان کی دفعات بنتی ہے، پولیس مقدمہ درج کر سکتی ہے صرف بہانہ بنا رہی ہے، دفعہ 500 اور 505 کے تحت پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا اختیار ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے پولیس سے تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 جون تک ملتوی کر دی۔
پولیس انکار