انسپکٹرجنرل آف پولیس ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کا بنوں ریجن کا دورہ

  انسپکٹرجنرل آف پولیس ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کا بنوں ریجن کا دورہ

  

بنوں (ڈسٹرکٹ رپورٹر) انسپکٹرجنرل آف پولیس ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کا بنوں ریجن کا دورہ۔دورے کے موقع پر بنوں پولیس لائنز پہنچنے پر ڈی آئی جی بنوں ریجن عبدالغفور آفریدی، ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی ڈی پی او لکی مروت عبدالروف بابر قیصرانی، ڈی پی او شمالی وزیرستان شفیع اللہ گنڈاپور اور بنوں ریجن کے دیگر افسران نے آئی جی پی خیبرپختونخوا کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر بنوں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے آئی جی پی خیبرپختونخوا کو سلامی پیش کی۔ آئی جی پی خیبر پختونخوا نے یادگار شہداء پر بھی حاضری دی، پھول چڑھائے اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ بعدازاں آئی جی پی نے شجرکاری مہم کے تحت پولیس لائنز میں پودا بھی لگایا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -