صوابی‘ پولیس کی کارروائی‘ بین الصوبائی منشیات گروہ کا رکن گرفتار
صوابی(بیورورپورٹ) ٹوپی پولیس نے بھاری مقدار میں موٹر سائیکل کے ذریعے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر بین الصوبائی منشیات گروہ کے رکن کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی ایس پی ٹوپی افتخار علی کی قیادت میں ایس ایچ او نیاز علی خان، اے ایس آئی اعزاز اور دیگر آفسران نے پولیس پارٹی کے ہمراہ شہید بابا چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کی اس دورا ن ایک موٹر سائیکل کو روک لیا تلاشی لینے پر سیٹ میں بنائے گئے خفیہ خانوں سے 5450گرام چرس اور 2150گرام آفیون بر آمد کر کے ایک ملزم فلک نیاز سکنہ چار سدہ گل آباد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم منشیات صوبہ پنجاب سمگل کر رہے تھے ٹوپی پولیس نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔