چاروں صوبوں میں پٹرولیم مصنوعات کیلئے ٹیسٹنگ لیبارٹریز قائم کرنے کا فیصلہ

چاروں صوبوں میں پٹرولیم مصنوعات کیلئے ٹیسٹنگ لیبارٹریز قائم کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (آن لائن) وزارت پٹرولیم آئندہ مالی سال میں چاروں صوبوں میں پٹرولیم مصنوعات کے لئے ٹیسٹنگ لیبارٹریز قائم کرے گی۔ پٹرولیم ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے مطابق ان لیبارٹریز سے ایچ ڈی آئی پی یورو5پٹرول کی ٹیسٹنگ کرسکے گا تاکہ عوام الناس کو ماحول دوست پٹرول اور پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی ممکن ہونئے بجٹ میں ریشاکئی اوردھابیچی میں قائم سپیشل اکنامک زون کو گیس سپلائی کا منصوبہ بھی شامل ہے جس پر ڈیڑھ ارب کی لاگت آئے گی۔ خصوصی اقتصادی زون میں نئے صنعتوں کے قیام میں مددملے گی اور خیبر پختونخوا و سندھ کے عوام کوروزگار کے مواقع میسر آئینگے۔

ٹیسٹنگ لیبارٹریز

مزید :

پشاورصفحہ آخر -