پشاور‘ عمارت کی پانچویں منزل میں آتشزدگی‘ لاکھوں کا نقصان

پشاور‘ عمارت کی پانچویں منزل میں آتشزدگی‘ لاکھوں کا نقصان

  

پشاور (سٹی رپورٹر)محلہ خدادادقصہ خوانی بازارمیں عمارت کی پانچویں منزل پرواقع گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث گودام میں موجود پلاسٹک ودیگراشیاجل کرخاکسترہوگئیں گودام مالک کے مطابق اس کو70لاکھ کازائدکانقصان پہنچاہے۔تفصیلات کے مطابق چائنہ اشیاکیلئے مشہورمحلہ خدادادبازارمیں گزشتہ روز 12بجے کے قریب نامعلوم وجوہات کی بناپر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بازارمیں واقع عمارت کی چائنہ مارکیٹ کی پانچویں منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جہاں پر پلاسٹک اور دیگراشیاموجود تھیں واقعے کی اطلاع فوری طو رپر رسکیو1122کو دی گئی جس نے فوری طور پرپہنچ کر آگ پرقابوپالیا ترجمان رسکیو1122بلال فیضی کے مطابق رسکیو1122کی تین فائرویکلزآپریشن میں حصہ لیا 12فائرفائٹرز،ایمبولینس اور واٹربرازرآپریشن میں شریک تھے امدادی ٹیم نے تنگ گلیوں کے باوجود مختلف راستوں سے آگ پر قابوپانے کی کوشش کی اوربالاخرآگ پر قابوپالیاگیا گودام مالک سلیم بخاری کے مطابق وہ پلاسٹک کے کھلونوں کاکاروبارکرتاہے گزشتہ روز ہی اس نے نیامال خریداتھا آتشزدگی کے باعث اس کا 70لاکھ روپے سے زائد کانقصان پہنچاہے۔انہوں نے صوبائی حکومت سے مالی امداد کی اپیل کی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -