پشاور‘ تیز بارش‘ موسم خوشگوار‘ بیشتر علاقوں میں بجلی غائب

پشاور‘ تیز بارش‘ موسم خوشگوار‘ بیشتر علاقوں میں بجلی غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (سٹی رپورٹر)صوبائی دارلحکومت پشاور میں تیز بارش نے موسم کو تو خوشگوار بنا دیا لیکن شہر کی بیشتر علاقوں میں بارش کی وجہ سے کئی گھنٹوں سے بجلی غائب ہے جسکی وجہ سے عوام شدید مشکلات سے دو چار ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ پیسکو اپنا قبلہ درست کریں اور بجلی کی فراہمی کسی بھی صورت میں ممکن بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائے،شہریوں کے مطابق بارش کے چند قطریں پڑتے ہی بجلی گھنٹوں گائب رہتی ہے جسکی وجہ سے گرمی میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ نواحی علاقوں سمیت شہر کے پوش علاقہ میں بھی یہ صورت حال ہے جبکہ متعلقہ حکام اس حوالے سے کاموش تماشائی بنی ہوئی ہے تاہم ببھاری بلوں کے ادائیگی کے باوجود انتطامیہ ٹھس سے مس نہیں ہوتی جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔عوام نے اس ھوالے سے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔