بنوں‘ شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز پر فائرنگ‘ 1 سیکورٹی اہلکار شہید

بنوں‘ شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز پر فائرنگ‘ 1 سیکورٹی اہلکار شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (نمائندہ پاکستان)شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ودھماکہ,ایک سیکورٹی اہلکار شہید,ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں پیش آیا جہاں پر نامعلو م افراد نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی فائرنگ سے ایک سیکورٹی اہلکار کفیل شہید ہوگیا جس کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا ہے دوسرا واقعہ بھی اسی تحصیل میرعلی میں پیش آیا جہاں پرنامعلوم افراد نے تخریب کاری کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے اُڑادیا خوش قسمتی سے جانی نقصان نہ ہوسکا سیکورٹی فورسز نے دونوں جگہوں پر الگ الگ سر چ آپریشن شروع کیامگرآخری اطلاعات تک کسی قسم کی کارروائی کی اطلاع مو صول نہ ہوسکی۔