ڈیرہ‘ قرآن خوانی میں شرکت کرنیوالے خاندان کو حادثہ‘ بیوی جاں بحق‘ شوہر دو بچوں سمیت زخمی

ڈیرہ‘ قرآن خوانی میں شرکت کرنیوالے خاندان کو حادثہ‘ بیوی جاں بحق‘ شوہر دو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیور رپورٹ)قرآن خوانی میں شرکت کے بعد پہاڑ پور سے ڈیرہ آنیوالا خاندان شاہداؤ کے قریب حادثے کا شکار،بیوی جاں بحق، شوہر اور دو بچے زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور میں مصرف علی راجپوت سکنہ محلہ معاویہ نگر پہاڑ پور حال کرایہ دار ڈیرہ سٹی نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ وہ اپنی بیوی اور دوبچوں کے ہمراہ قرآن خوانی میں شرکت کے بعد پہاڑ پور سے موٹر سائیکل پرواپس ڈیرہ اسماعیل خان آرہا تھا کہ ڈیرہ چشمہ روڈ پرشاہداؤ کے قریب پرانے چھپری ہوٹل کے سامنے تیز رفتار مسافر بس نے ان کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں اس کی بیوی (ع۔بی بی) موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ وہ خود اور اس کے دو بچے 9سالہ ابوبکر اور7سالہ خدیجہ بی بی زخمی ہوگئے جن کو تشویشناک حالت کے باعث فوری طورپرطبی امداد فراہمی کیلئے ڈیرہ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دونوں بچوں کی حالت تاحال تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ پہاڑ پور پولیس نے زخمی مصرف علی کی رپورٹ پرمسافر بس کے ڈرائیور کیخلاف اس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاہے۔