ڈیرہ‘ 42 سالہ مرگی کا مریض دریائے سندھ میں ڈوب گیا

ڈیرہ‘ 42 سالہ مرگی کا مریض دریائے سندھ میں ڈوب گیا

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)تھویا سیال کا رہائشی 42سالہ مرگی کا مریض جہانزیب عرف اورنگزیب دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا، ریسکیو 1122 اور مقامی غوطہ خوروں کی کوششوں کے باوجود تاحال نعش نہ مل سکی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزتھویا سیال کا رہائشی 42سالہ مرگی کا مریض جہانزیب عرف اورنگزیب نامی شخص ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے قریب دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا، واقعہ کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122 کاشف سلام کی ہدایت پر ریسکیو1122کے غوطہ خوروں اور مقامی افراد نے نعش کی تلاش کیلئے کاروائیاں شروع کردیں تاہم 24گھنٹے گزرنے کے بعد بھی نعش نہ مل سکی جس کی تلاش کیلئے آپریشن آخری اطلاعات تک جاری تھا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -