سابق ناظم ویلج کونسل چہان ملک اقبال اعوان پر قاتلانہ حملہ‘ معجزانہ طور پر بچ گئے

سابق ناظم ویلج کونسل چہان ملک اقبال اعوان پر قاتلانہ حملہ‘ معجزانہ طور پر ...

  

ایبٹ آباد(ڈسٹر کٹ رپورٹر)سابق ناظم ویلج کونسل چہان ملک اقبال اعوان پر قاتلانہ حملہ،چہان میں فائرنگ کے نتیجے میں معجزانہ طور پر بچ گئے پولیس موقع پر پہنچ گئی فائرنگ کرنیوالے دوملزمان گرفتار جبکہ دو ملزمان تاحال فرارہوگئے ہیں فائرنگ کے واقعہ کے بعد سابق ناظم چہان ملک اقبال اعوان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اڑھائی سال قبل ٹی ایم اے ایبٹ آباد کے تعاون سے چہا ن میں مختلف مقامات پر بیٹھنے کے لیے بینچ بنائے گئے گزشتہ روز کنکریٹ بینچ توڑدیئے گئے تو بعدزاں نماز جمعہ چہان کے عمائدین کی موجودگی میں بینچ توڑنے کے واقعہ کی چھان بین کی گئی تو مقامی افراد مسکین عرف مرسلین،نعیم،ارشاد،اور قیوم وغیرہ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ان بینچوں پر مقامی لڑکے بیٹھے تھے اور خواتین کی گزرگاہ کی وجہ سے خواتین کو گزرتے ہوئے مشکل پیش آتی تھی جس وجہ سے ہم نے بینچ توڑ دیئے تاہم اس دوران گرما گرمی اس حد تک بڑھ گئی کہ مذکورہ افراد نے پستول تان لیے اور فائرنگ شروع کر دی ملک اقبال اعوان نے بتایا کہ وہ اس حملے میں الحمداللہ محفوظ رہے تاہم پورے علاقے میں اس واقعہ سے دہشت پھیلانے کی کوشش کی گئی لہذا مذکورہ ملزمان کے خلاف دہشت گردی کے تحت مقدمات چلائے جائیں تاہم پولیس نے قیوم اور ارشاد کو گرفتا ر کرلیا ہے جبکہ نعیم اور مسکین اور تاحال فرار ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -