کورونا، ملائیشیا کا رواں برس اپنے شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کا اعلان

کورونا، ملائیشیا کا رواں برس اپنے شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوالالمپور (آئی این پی) ملائیشیا نے کورونا وائرس کے باعث رواں برس اپنے شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ملائیشیا کی وزارت صحت نے کورونا وائرس کے باعث رواں برس اپنے شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کے حکومتی فیصلے کی تصدیق کی ہے۔عرب میڈیا بتانا ہے کہ شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کا فیصلہ ملائیشین وزارت صحت، حج زائرین فنڈ بورڈ اور اسلامی امور کی قومی کونسل کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ملائیشین کابینہ کے وزیرڈاکٹر محمد الباقر نے کہا کہ رواں سال حج پر جانے کے خواہش مند تمام ملائیشین شہریوں کی روانگی آئندہ سال تک مؤخر کردی گئی ہے۔ڈاکٹر الباقری کا کہنا تھا کہ شہریوں کو حج پر بھیجنے سے روکنے کا فیصلہ ان کے تحفظ اور صحت کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جن شہریوں نے حج پر جانے کے لیے براہ راست سعودی سفارتخانے سے ویزہ حاصل کیا ان کو بھی حج پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ملائیشیا میں تعینات سعودی سفیر سے اس سلسلے میں ملاقات کی اور انہیں حکومتی فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا۔
ملائیشین وزیر