شراب سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار

شراب سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کینٹ جیسے حساس علاقہ میں موٹر سائیکل پر موبائل فون آ رڈر لے کر مخصوص گاہکوں کو شراب سپلائی کرنے والے افغانی ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران شراب سپلائی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے 7عدد بوتل شراب اور شراب کیلئے استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی کینٹ ریاض خان خلیل کو اطلاع ملی تھی کہ شرقی کی حدود میں مخصوص گاہکوں کو شراب سپلائی کرنے والا ملزم موجود ہے، جس پر ایس ایچ او تھانہ شرقی انعام اللہ خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ سوری پل ناکہ بندی پر مشکوک موٹر سائیکل سوار شخص کو روک کرتلاشی لینے اس کے قبضے سے 7عدد بوتل شراب برآمد کرکے ملزم زبیح اللہ ولدسمیع اللہ سکنہ افغانستان حال گلبہارکو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران شراب سپلائی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے 7عدد بوتل شراب اور شراب کیلئے استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے