اے این پی کا ایل آر ایچ کے بورڈ آف گورنرز تحلیل کرنے کا مطالبہ

  اے این پی کا ایل آر ایچ کے بورڈ آف گورنرز تحلیل کرنے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) کے بورڈ آف گورنرز کو فوری طور پر تحلیل کیا جائے اور قابل و مخلص افراد پر مشتمل افراد پر مشتمل نیا بورڈ تشکیل دیا جائے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ عمران خان کے کزن نوشیروان برکی ہی ایل آر ایچ کی تباہی کا ذمہ دار ہے لیکن وہ بھی اپنے کزن کی طرح اپنی ناکامیاں دوسروں پر تھوپنے کے عادی لگتے ہیں۔ ایل آر ایچ کی زبوں حالی کا ذمہ دار کوئی اور نہیں نوشیروان برکی خود ہیں جو یہ ہسپتال گذشتہ پانچ سالوں سے بلاشرکت غیرے چلارہے ہیں۔ اسکی ناکامیاں دراصل نوشیروان برکی کی اپنی نااہلی ہے۔ ایمل ولی خان نے پرزور مطالبہ کیا کہ ایل آر ایچ کے معاملات کو صحیح نہج پر لانے کیلئے شفاف عمل کے ذریعے قابل اور مخلص افراد پر مشتمل نیا بورڈ تشکیل دیا جائے کیونکہ موجودہ حکومت، انکی نااہل ٹیم اور ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے صوبہ بھر میں صحت کا نظام تباہ کردیا گیا ہے۔ اقربا پروری نے صوبے کے سب سے بڑے ہسپتال کو بھی نہیں بخشا اور آج لیڈی ریڈنگ ہسپتال تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔