باڑہ پریس کلب کے سامنے آفریدی ایس ایف کا احتجاجی مظاہرہ

باڑہ پریس کلب کے سامنے آفریدی ایس ایف کا احتجاجی مظاہرہ

  

باڑہ (نمائندہ پاکستان)ان لائن کلاسز کی شدید الفاظ میں مذمت اور بھر پور مخالفت کرتے ہیں۔ باڑہ پریس کلب کے سامنے افریدی سٹوڈنٹس فورم کے قائدین کا احتجاجی مظاہرہ اس موقع پر مرکزی صدر عصمت اللہ اور دیگر مقررین نے کہا کہ قبائلی طلبا کے ساتھ ناانصافی قابل قبول نہیں کیوں ان لائن کلاسز سے ہمارے طلبا کو تباہی کی جانب لے جارہے ہیں۔کیونکہ ان لائن سسٹم دنیا میں ناکام ہو چکا ہے جس کی وجہ سے طلبا کی مستقبل تباہ ہو جاتا ہے انہوں نے حکومت سے ہنگامی بنیادوں پر اس مسلے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم نظام کو تباہ کرکے مزید تاریکیوں کی جانب طلبا ء کو دھکیل نہ دیا جائے بصورت دیگر قبائلی طلبا آنے والے تمام امتخانات سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -