ڈیرہ‘ تفتان بارڈر سے 38 زائرین قرنطینہ سنٹر منتقل

ڈیرہ‘ تفتان بارڈر سے 38 زائرین قرنطینہ سنٹر منتقل

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)تفتان بارڈر سے آنے والے 38زائرین کی رتہ کلاچی سپورٹس کمپلیکس قرنطینہ سنٹر میں مہمان نوازی،ناشتہ اور آرام کے بعد گاڑیوں کو ڈس انفیکشن کرنے کے بعد اپنے آبائی علاقوں کو روانگی، زائرین کو پانی، ہینڈ سنیٹایزر، ماسک، دوپہر کا کھانا اور دیگر ضرور سامان بھی مہیا کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کی ہدایات پر نور عالم خان محسود ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،حاجی نصیر احمد سٹی قانونگو،مشتاق پٹواری سمیت ضلعی انتظامیہ،ٹی ایم اے،ریسکیو 1122،محکمہ صحت کے ڈاکٹرز،ٹیکنیکل سٹاف اور پولیس کی ٹیموں نے کورنٹائن سنٹر رتہ کلاچی سٹیڈیم میں خصوصی انتظامات کے تحت آنے والے 38زائرین کے مہمان نوازی کی۔ زائرین نے کورنٹائن سنٹر میں کچھ وقت آرام کیا جبکہ انتظامی ٹیموں نے زائرین کو ناشتہ اور دیگر سہولیات بہم پہنچائیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان پہنچنے والے 38زائرین کا تعلق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے تھا جن میں ضلع کرم سے 16،آزاد کشمیر9،ہری پور سے 5،پشاور سے 7اور کوہاٹ سے 1زائرین شامل تھا، جن کو ضلعی انتظامیہ کے خصوصی انتظامات کے تحت مہمان نوازی کے بعد اپنے اپنے علاقوں کو روانہ کر دیا گیا۔ اس موقع پر نور عالم خان محسود ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،ڈاکٹروں کی ٹیم نے اپنے فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے آنے والے زائرین کی مہمان نوازی کی۔ زائرین نے ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی طرف سے خصوصی انتظامات پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -