جنوبی وزیرستان بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں نصیب اللہ خان محسودایڈوکیٹ صدر منتخب

جنوبی وزیرستان بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں نصیب اللہ خان محسودایڈوکیٹ ...

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)جنوبی وزیرستان بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں نصیب اللہ خان محسودایڈوکیٹ صدر جبکہ شفیع اللہ وزیر ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے، جنوبی وزیرستان بار ایسوسی ایشن کے سینئر ممبر ہدایت اللہ خان محسود ایڈوکیٹ کی نومنتخب صدر اور ان کی کابینہ کو مبارکباد۔ تفصیلات کے جنوبی وزیرستان بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے۔ انتخابی نتائج کے مطابق صدر نصیب اللہ خان محسودایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری شفیع اللہ وزیر ایڈوکیٹ، نائب صدر احسان اللہ ایڈوکیٹ، جائنٹ سیکرٹری عبدالرحمن وزیر ایڈوکیٹ، فنانس سیکرٹری عدنا ن یوسف برکی ایڈوکیٹ،پریس سیکرٹری منصور احمد خان ایڈوکیٹ اور لائبریرین ظفر علی شاہ ایڈوکیٹ منتخب ہوگئے ہیں۔جنوبی وزیرستان بارایسوسی ایشن کے سینئر ممبر ہدایت اللہ خان محسود ایڈوکیٹ نے جنوبی وزیرستان بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر نصیب اللہ خان محسودایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری شفیع اللہ وزیر ایڈوکیٹ سمیت دیگرکابینہ کے ارکان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں اپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -