ڈیرہ، پولیس مقابلے میں مطلوب دہشتگرد مارا گیا‘ اسلحہ‘ دستی بم برآمد

ڈیرہ، پولیس مقابلے میں مطلوب دہشتگرد مارا گیا‘ اسلحہ‘ دستی بم برآمد

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)سی ٹی ڈی پولیس کی ٹانک میں برہ خیل پل کے مقام پراہم کاروائی کاروائی، پولیس کو سیکورٹی فورسز پر حملوں اورکرنل مجیب شہید کی شہادت سمیت دہشتگردی کے دیگر واقعات میں مطلوب اہم دہشتگردصمید اللہ محسودہلاک، مارے جانے والے دہشتگرد کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف اور دو دستی بم بھی برآمد ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس کی جانب سے جاری ہینڈ آؤٹ کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان محمد یاسین فاروق کی ہدایت پر سی ٹی ڈی پولیس نے انسداد دہشتگردی کی کاروائی کے دوران ٹانک کے علاقہ برہ خیل کے مقام پرپولیس کو دہشتگردی کی وارداتوں میں مطلوب دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرگرینڈ آپریشن کیا۔پولیس کے مطابق اس کاروائی کے دوران صمید اللہ محسودولد ولی جان محسود سکنہ جنوبی وزیرستان پولیس سے مقابلے کے دوران ہلاک ہوگیا۔ مارے جانے والے دہشتگرد کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف اور دو دستی بم بھی برآمد ہوئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک دہشتگرد پولیس کو سیکورٹی فورسز پر حملوں اورکرنل مجیب شہید کی شہادت سمیت دہشتگردی کے دیگر واقعات میں مطلوب تھا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -