پشاور، لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر عہدے سے فارغ

پشاور، لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر عہدے سے فارغ

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلیمان خان کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر سلیمان کو فارغ کرنے کا فیصلہ 10 جون کو بورڈ آف گورنرز نے کیا۔ترجمان نے بتایا کہ ڈاکٹر سلیمان کو ہیڈ آف روما ٹالوجی ڈیپارٹمنٹ کی حیثیت سے ذمہ داریاں جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ فوری طور پر فی الحال نیورولوجی یونٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ظفر محمود قائم مقام ایم ڈی مقرر کیے گئے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر سلیمان نے ڈیڑھ سال تک ایل آر ایچ کے ایم ڈی کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔

میڈیکل ڈائریکٹر

مزید :

پشاورصفحہ آخر -